منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

فلم ’ویلکم 4‘ کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (8 مارچ 2026): مشہور بالی وڈ کامیڈی فرنچائز ویلکم کے سب سے پسندیدہ کردار جلد ہی اسکرین پر واپس آسکتے ہیں کیونکہ اس کے چوتھے حصے کی اسکرپٹ پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پروڈیوسر فیروز اے ناڈیاڈوالا نے مبینہ طور پر ویلکم 4 کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس میں اداکار نانا پاٹیکر، انیل کپور اور پریش راول اپنے پرانے کرداروں میں نظر آ سکتے ہیں۔

چوتھی فلم کا اسکرپٹ فی الحال تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ میں ادے شیٹی، مجنوں بھائی اور ڈاکٹر گھنگھرو کے مشہور کردار ایک بار پھر یکجا ہوں گے جو پہلی بار بلاک بسٹر فلم ویلکم اور پھر اس کے سیکوئل ویلکم بیک میں نظر آئے تھے۔

اسکرپٹ رائٹنگ سے وابستہ ایک ذرائع کے مطابق ٹیم کافی عرصے سے اس کہانی پر کام کر رہی ہے، کہانی بالکل نئی ہوگی تاہم ان تینوں کرداروں کو فطری انداز میں اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریش راول فرنچائز کی تیسری فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں بھی نظر آئیں گے لیکن رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں ڈاکٹر گھنگھرو کا کردار ادا نہیں کر رہے بلکہ ایک مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’ویلکم‘ کی ریلیز کو 18 سال مکمل، انیل کپور کا فیروز خان کیلیے جذباتی پیغام

فرنچائز کی تیسری فلم ویلکم ٹو دی جنگل 26 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور صرف ایک گانا فلمایا جانا باقی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلمساز ویلکم 4 میں نئے ولن متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ روایتی ولن کے برعکس یہ نئے کردار کامیڈی ڈونز ہوں گے جو اپنی مزاحیہ حرکات اور ٹائمنگ کیلیے جانے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں