ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

‏’امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کا مظہر ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے امریکاکی جانب سےموڈرناویکسین ملنے کا خیر ‏مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو25لاکھ موڈرناویکسین ‏کی فراہمی کی گئی ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیداردوستی،تعاون کی عکاس ہیں ہم ‏کورونا وبا کو دنیا بھر سےختم کرنےمیں سنجیدہ ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کے بیان پر ڈاکٹرفیصل سلطان نے ردعمل دیتے ہوئے امریکاکی جانب سے موڈرنا ‏ویکسین ملنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔

دوسری جانب امریکی ناظم الامور اینجلاپی ایگلر نے کہا کہ امریکانےکوروناویکسین پاکستان کو ‏بھجوائیں، ویکسین پاکستان کےحوالےکردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکاکی جانب سےکوروناکی 25لاکھ ویکسین دی گئی ہیں کورونامیں مدد کیلئے ‏پاکستان کو 50ملین ڈالرالگ فراہم کیےتھے ویکسین کےمعاملےپر پاکستان کےساتھ تعاون جاری ‏رہےگا، ویکسین پاکستان پہنچنا، باہمی اشتراک داری کےبغیرممکن نہ تھا۔

اینجلاپی ایگلر نے کہا کہ حکومت پاکستان کیساتھ شراکت داری سےکام کررہےہیں ویکسین کے ‏معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں