ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

‏’نئی ایئرلائنز کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایئرعربیہ گروپ کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں اور ایک نئی ‏پاکستانی ایئرلائن ”فلائی جناح“کےقیام کیلئےانکےمقامی سرمایہ کاروں سے اشتراک کی کامیابی ‏کیلئےدعاگو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی جس ‏میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، غلام سرورخان اور دیگر موجود تھے۔

ملاقات کےدوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو کی ‏گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےآسانیاں پیدا کر رہی ہے ‏چاہتے ہیں پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کےفروغ کیلئےکمرشل ایئرلائنز کی سرمایہ کاری کوخوش آمدید کہتے ‏ہیں۔

بعدازاں ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کہ ایئرعربیہ گروپ کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں ‏اور ایک نئی پاکستانی ایئرلائن ”فلائی جناح“کےقیام کیلئےانکےمقامی سرمایہ کاروں سے اشتراک کی ‏کامیابی کیلئےدعاگو ہوں، میری حکومت پاکستان میں تیزی سےپھلتےپھولتےسفروسیاحت کے شعبے ‏میں سرمایہ کاری کےفروغ کاعزم کئے ہوئے ہے جو مواقع سےبھرپور ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں