The news is by your side.

’پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم‘

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کو ویلکم کریں گے آہستہ آہستہ ان کو ہر چیز پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

اے آر اوائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ یوٹرن خان تو یہ ویسے ہی ہیں پنجاب میں بھی ان کو کراچی سے بری صورتحال کا سامنا ہو گا واپس آنے کیلئے ان کواسمبلی میں دیئےگئے استعفے واپس لینا ہوگا انھیں اسمبلی میں آکر بیٹھنا پڑے گا اور اپوزیشن لیڈر کی درخواست دینا پڑے گی۔

’قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں‘

راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر استعفے واپس دے سکتے ہیں ہم تو شروع دن سے کہہ رہے ہیں اسمبلی میں واپس آئیں سیاستدان بنیں یہ ملک کو دیوالیہ کرنےکیلئے مہم جوئی چلارہےہیں خان صاحب جو اسمبلی توڑ رہے ہیں انھی پر الیکشن ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلی وقت سے پہلے توڑ نےوالوں سے پوچھا جائے کہ ایساکیوں کر رہے ہیں پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے پی ٹی آئی کو پنجاب میں کراچی سے بڑا سراپرائز ملے گا میاں نوازشریف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے نوازشریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں