ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (27 جنوری 2026): کامیڈی سے بھرپور بالی وڈ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فلم میں 30 سے زائد اداکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

انڈین میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار اکشے کمار کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم‘ کو مداح اس کے شاندار مزاح اور کترینہ کیف، نانا پاٹیکر، پریش راول اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں کی یادگار اداکاری کی وجہ سے بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اسٹارز فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا حصہ بن گئے

’ویلکم‘ اب اپنے اگلے مرحلے کیلیے تیار ہے جس کا نام ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ہے۔ ہنگامے، دلکشی، دھماکوں اور بے تکلف تفریح سے بھرپور یہ فلم بھرپور قہقہوں، چونکا دینے والے لمحات اور بڑی اسکرین کیلیے بنائے گئے شاندار مناظر کا وعدہ کرتی ہے۔

احمد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی ایک خاص بات اس کی زبردست اسٹار کاسٹ ہے جس میں 30 سے زائد اداکار شامل ہیں۔ تمام فنکار اپنی صلاحیت اور بہترین مزاحیہ اداکاری کیلیے مشہور ہیں اور اس طرح کا امتزاج بڑی اسکرین پر کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

ویلکم ٹو دی جنگل کی کاسٹ:

اکشے کمار، سنیل شیٹی، جیکی شروف، روینہ ٹنڈن، دیشا پاٹنی، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی، پریش راول، راجپال یادو، جانی لیور، آفتاب شیو داسانی، لارا دتہ، شریاس تلپڑے، تشار کپور، دلیر مہندی، فریدہ جلال، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، کرن کمار، مکیش تیواری، یشپال شرما، وندو دارا سنگھ، نواب شاہ، اروشی روٹیلا، پنیت اسر، ارجن فیروز خان، پنکج دھیر، سدیش بیری، ہیمنت پانڈے، ذاکر حسین، سیاجی شندے اور کئی دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی ایک اور خاص بات تقریباً دو دہائیوں بعد اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی اسکرین پر ایک ساتھ دوبارہ واپسی ہے۔ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے کچھ عرصہ قبل جاری کیے گئے ٹیزر میں دونوں کی فطری کیمسٹری کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

ریلیز ڈیٹ:

’ویلکم ٹو دی جنگل‘ 26 جون 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں