جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا ٹریلر جاری، کہانی کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اکشے کمار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ کے کئی معروف اور تجربہ کار اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم 26 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹریلر کی ابتدا ایک ایسی ٹیم سے ہوتی ہے جو گمشدہ سابق فلمی ستارے کی تلاش میں نکلتی ہے، اس مہم کے دوران ناظرین کو مزاح، غلط فہمیوں، ایکشن اور افراتفری سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو فلم کے مرکزی پلاٹ کی بنیاد بنتے ہیں۔

ٹریلر میں کہانی کے تمام راز کھولنے کے بجائے مختلف مزاحیہ لمحات اور کرداروں کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پاریش راول، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، دیشا پٹانی، جیکلین فرنانڈیس، ارشد وارثی، جیکی شیروف، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تشار کپور، آفتاب شیوداسانی، دلیر مہندی، مکیش تیواری، یشپال شرما، کرن کمار، ذاکر حسین، وندو دارا سنگھ، اروشی روٹیلا، برجیندر کالا، پونیت اسار، سدیش اور دیگر کئی معروف فنکار شامل ہیں۔

ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اکشے کمار ایک بار پھر بالی ووڈ کامیڈی کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ دوسرے مداح نے کہا کہ اکشے کمار، روینہ ٹنڈن، سنیل شیٹی اور پاریش راول کا امتزاج بلاک بسٹر ثابت ہوگا۔

تیسرے صارف نے اکشے کمار کو کامیڈی کنگ قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں