جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی وطن واپسی، کابینہ اراکین، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کا والہانہ استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور کامیاب دورۂ امریکا کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے۔

وفاقی کابینہ کے اراکین، تحریک انصاف کے پارٹی رہنما، کارکنان ایئرپورٹ پہنچے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سمیت دیگر قائدین ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے پرجوش نعرے کے ساتھ عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہوائی اڈے کے اطراف اور شہر بھر میں شکریہ کے بینرز آویزاں کیے گئے، اطلاعات کے مطابق عمران خان ایئرپورٹ پر کارکنان سے بات چیت کی ، ٹویٹرپرویلکم ہوم پی ایم آئی کےٹاپ ٹرینڈکررہا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو مشن کشمیر قرار دیا تھا جہاں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے جدہ پہنچے تھے ، جہاں مختصر قیام کے بعد ان کے طیارے نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھری اور پھر اُن کا طیارہ پاکستان پہنچا۔

قبل ازیں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےعالمی فورم پرپاکستان اورامت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا،وزیراعظم کاوطن واپسی پر پُرتپاک استقبال کیاجائےگا۔

سینیٹرفیصل جاویدکہتےہیں وزیراعظم عمران خان نے دنیاکےسب سےبڑےایوان میں اسلام اورکشمیرکاسفیرہونےکاحق ادا کردیا۔تمام پاکستانیوں کاسرفخرسےبلندکردیا۔وہ بجاطورپرشاندار خراج تحسین کےمستحق ہیں، عوام سےاپیل ہےکہ وہ بڑی تعداد میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ ہم دنیا کو بتائیں کہ زندہ قومیں کس طرح اپنے لیڈر کا استقبال کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی سےاختلاف کےباوجود کہوں گا کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریربہت اچھی تھی اس تقریرکی سب نے تعریف کی ہے،وزیراعظم نے بہت اچھی طرح کشمیرکا معاملہ اٹھایا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریرکو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،عالمی میڈیانےعمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکےمظالم سہتےباشندوں نےجشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےنعرےلگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نےتقریرکوجاندارقراردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں