تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گیے انٹرویو میں گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی،  پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کرونا وبا کا مقابلہ کیا۔

وینڈی کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی نائب وزیر خارجہ دور روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں‘۔ وینڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی  بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -