The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی میزبانی میں ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان

کراچی: پاکستان کی میزبانی میں ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ 20 نومبر سے شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسپا ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ 20 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی، کرونا وبا کی وجہ سے ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہوگا، چیمپئن شپ کی ورچوئل میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

اس چیمپئن شپ میں 23 ممالک کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان کی 7 رکنی ٹیم حصہ لے رہی ہے جس کے کپتان وسیم کھتری ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان وسیم کھتری

دیگر ٹیم میں عماد علی، حشام ، علی سلمان، صائم وقار، عثمان شوکت، باسل خان شامل ہیں۔

اس چیمپین شپ کی مجموعی انعامی رقم 8 ہزار یورو ہے، واضح رہے کہ پاکستان مسلسل 3 اسکریبل ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے۔

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرنا اعزاز سے کم نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں