تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

معمولی بات پر تکرار، بھارت میں‌ پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ

ممبئی: بھارت کے جنوب میں واقع علاقے میں معمولی بات پر ہونے والے دوستوں کے جھگڑے کا خونی اختتام ہوا جس میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے مغرب میں واقع دہیسر کے علاقے راول پاڑہ میں منگل کی رات کھانا پکانے کے معاملے پر تین دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق تینوں دوست تعمیراتی شعبے سے وابستہ تھے اور راج ہنس علاقے میں تعمیر ہونے والی عمارت میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

تینوں کے درمیان کھانا پکانے کی چھوٹی سی بات پر ہونے والی تکرار تنازع کی صورت میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد ایک دوست نے پھاؤڑے سے دونوں دوستوں پر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کی معاشی پالیسیاں، سڑک پر آنے والے تاجر نے اہل خانہ سمیت زہر پی لیا

حملے کے نتیجے میں ریاست اڑیسہ کے پہاڑی ضلع گنجام سے تعلق رکھنے والا شہری ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

پولیس کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو اہلکار راول پاڑا عمارت پہنچے جہاں سے انہوں نے خون میں لت پت دو مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا۔

 ڈاکٹر نے 27 سالہ کالیا نائیک  کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک اور تیس سالہ شخص رویندر نائیک کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔ ڈاکٹرز نے دوسرے زخمی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں، جن میں سے ایک کو دہیسر چیک پوسٹ، دوسری کو ممبئی اور تیسری کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انسانیت لرز اٹھی، بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے سڑک پر پھرنے والا درندہ صفت باپ!

جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس پارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو عمارت کے اندر سے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ونود نائیک نے بتایا کہ اُس نے غصے میں دوستوں پر حملہ کیا اور خوف کی وجہ سے عمارت کے دوسرے کونے میں چھپ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -