ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں، گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلا دیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے، گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ سری لنکا روانہ ہوگیا
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ جبکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


