جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کالی آندھی نے بنگلا ٹائیگرز سے بدلا لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے شکست کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ ‏کر دیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں 231 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ‏ہو گئی۔

اسپنر کورنوال کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے بنگلادیش کو وائٹ ‏واش کر دیا۔

- Advertisement -

نصف سے زائد نئے کھلاڑیوں پر مشتمل مہمان ٹیم نے آٹھ سال بعد بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فتح حاصل ‏کی ہے۔

ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کا جادو سر چڑھ کر بولا اور کالی آندھی کی ایک نہیں چلنے دی۔ تین صفر کی ‏ہزیمت اٹھانے کے بعد ویسٹ انڈیز نے وائٹ واش کر کے شکست کا بدلا چکایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں