تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

اوبید مکائے کی تباہ کن بولنگ، بھارت کوعبرتناک شکست

سان کٹس: اوبید مکائے بھارتی کرکٹ ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے، ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر وارنر پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارتی ٹیم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوئی اور انیس اعشاریہ چار اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 31، ہاردک پانڈیا 27 اور رشبھ پنت نے 24 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھارتی کھلاڑی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار ہونے کی حیران کن وجہ

کپتان روہت شرما صفر، سریا کمار یادو11، شریئس ایئر 10، دنیش کارتک 7، اشون 10، بھنیشور کمار 1 ایک اور آویش خان 8 رنزبناسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاسٹ بولر اوبید مکائے نے کیریئر کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔Imageجواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو دس رنز درکار تھے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر اویشن خان کو گیند تھمائی، نوجوان فاسٹ بولر نے پہلی ہی گیند نو بال کرادی جس کا ویسٹ انڈیز بیٹر تھامس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھکا جڑدیا۔

اگلی ہی گیند پر چوکا رسید کرتے ہوئے محض دو گیندوں پر گیارہ رنز بٹور کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، شاندار کارکردگی پر اوبید مکائے کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر متشمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -