site
stats
کھیل

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا

کولمبو : آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے باعث ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرسکی، رواں سال جنوری میں بھی ویسٹ انڈیز کو سلو اوور ریٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک سال میں دو بار سلو اوور ریٹ کا مرتکب ہونے کے باعث آئی سی سی کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ویسٹ انڈین کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔

جیسن ہولڈر بدھ کو ہونے والے دوسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جیسن ہولڈر پر میچ فیس کا چالیس اور ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سری لنکا نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top