ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کرپشن الزامات پر اہم کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز معطل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کردیا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بارباڈوس میں ہونے والی بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات پر انہیں معطل کیا گیا، تینوں افراد پر فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

پانڈیا کو گرل فرینڈ مہیکا کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا

رپورٹس کے مطابق ٹریون گرفتھ کو آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون پر بھی چارج کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں