کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے مات دیدی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 18 اوورز میں 123 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
West Indies نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے 75، روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز اسکور کئے۔
اٹلی کی جانب سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔
رکی پونٹنگ کا آسٹریلیا کی ناکام ورلڈ کپ مہم پر شدید ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


