The news is by your side.

Advertisement

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کا 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن: ویسٹ انڈین فاسٹ بولر سیسل رائٹ نے 85 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانی میں گیری سوبرز اور ویزلے ہال جیسے بولرز کے خلاف جمیکا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے 85 سال کی عمر میں کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

رائٹ نے 60 سال سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں 7 ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور ایک موقع پر انہوں ںے پانچ سیزن میں 538 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔

سیسل رائٹ 1959 میں انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے اور سینٹرل لنکا شائر لیگ سے اپنا کیریئر شروع کیا اور پھر اپنا کیریئر وہیں سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق رائٹ نے ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ سے زائد میچوں میں شرکت کی البتہ اس کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کے سبب عالمی ریکارڈ تصور نہیں کیا جاسکتا۔

سیسل رائٹ کا کہنا تھا کہ کاش میں جان سکتا کہ میں اتنے طویل عرصے تک کیسے کھیل سکا۔

رائٹ نے اپنی غیرمعمولی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا میں کوئی بھی چیز زیادہ نہیں کھاتا البتہ اب میں اپنی عمر کا بہانہ بنا کر ٹریننگ سے ناغہ کرلیتا ہوں۔

واضح رہے کہ سیسل رائٹ اپنے طویل کیریئر کا آخری میچ ہفتہ 7 ستمبر کو کھیلیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں