ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
نکولس پوران بطور کپتان اپنے پہلے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور روومین پاول کو ان کا نائب منتخب کیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ایون لیوس کو 2021 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار واپس بلایا گیا ہے جبکہ دو ان کیپڈ کھلاڑی، دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر آل راؤنڈر یانک کیریہ اور بائیں ہاتھ کے بلے باز آل راؤنڈر ریمون ریفر نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
- Advertisement -
تجربہ کار آندرے رسل اور سنیل نارائن اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔
سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کے لیے نوجوانوں اور تجربے کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تیار کی ہے۔