کراچی : ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم غیرملکی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچی، ٹیم کے11کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچے ہیں۔
جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل مشتاق مہر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، بعد ازاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔
First group of 11 West Indies players have arrived in Karachi. Others coming tomorrow.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 31, 2018
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات آٹھ بجے کھیلاجائے گا جس کے لئے پاکستان کی15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ چیمپئن ہے آسان حریف تصور نہیں کریں گے، مکی آرتھر
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز11 کھلاڑی پہنچ چکے ہیں باقی کھلاڑی کل پاکستان پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔