The news is by your side.

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا نام تبدیل

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر کے ونڈیز رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے اپنے 91 ویں برس مکمل ہونے پر اعلان کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اب ویسٹ انڈیز کی جگہ ونڈیز لکھا و پڑھا جائے گا۔

WI-1

کرکٹ بورڈ نے سربراہ نے اعلان کیا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں کرکٹ کا فروغ ہے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو معیاری کھیل کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، آئندہ ورلڈکپ اور اُس کے بعد کےلیے کرکٹ کا نیا اسٹریٹیجک پلان بھی تیار کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو  بورڈ کی جانب سے خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے تاکہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں۔

پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بورڈ پر تنقید، آئی سی سی کا نوٹس

 Wi-2

یاد رہے گزشتہ برس ورلڈٹی ٹوئنٹی ٹیم کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد شکوہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتا اور انہوں نے پلیئرز کے ساتھ بہت خراب رویہ برتا ہواہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں