بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

رمضان سے قبل بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رمضان سے قبل ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ​15فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جو کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ سترہ فروری کو داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں اٹھارہ تا انیس فروری یعنی یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھارہ یا انیس فروری کوہلکی بارش، پھوار یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔ جب کہ مذکورہ سسٹم کےنتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہوسکتے ہیں جس کے تحت رمضان میں مزید بارش کی امید کی جاسکتی ہے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں