جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اسرائیل کےحمایتی امریکا اور یورپ جنگ کے ذمہ دار ہیں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کےحمایتی امریکا اور یورپ غزہ جنگ کے ذمہ دار ہیں۔

حماس رہنما اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ اورمغربی ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی کےذمہ دارہیں۔

اسرائیلی فوج کی اسپتال پر وحشیانہ بمباری میں پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد حماس نے جوابی حملہ کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ شمالی شہر حیفہ پر آر160 راکٹ سےگولہ باری کی ہے۔

اسرائیل میں راکٹ سائرن پر جرمن وزیراعظم محصور ہو گئے اور انہوں نے سفارتخانے میں پناہ لی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کا داغا گیا ایک راکٹ جنوبی شہر سڈروٹ میں گرا جب کہ حماس کے داغے گئے کئی راکٹس کو آئرن ڈوم نےفضا میں تباہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں