تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ورلڈٹی ٹوئنٹی فائنل:ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

کلکتہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیزنے 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے تاریخ ساز شکست دے دی۔

آخری اوورمیں کارلوس نے بین اسٹوک کی باؤلنگ پرلگاتارچارچکھے رسید کرکے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بحران سے نکالا اور فتح یاب کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم بھی آج ہونےوالے ورلڈٹی ٹوئنٹی ویمن فائنل میں فتحیاب رہی تھی جبکہ اس سال ہونے والےانڈر نانئنٹین کپ کے فاتح کا تاج بھی ویسٹ انڈیز کے سر ہی رہا تھا۔

انگلینڈ 2010 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح رہ چکی ہے جبکہ 2012 میں فتح کا تاج ویسٹ انڈیز کے سرپرسجا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے مسلسل دسویں بار ٹاس جیتا ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز میں ہی انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچارہوا تھا۔

ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سے جو بھی ٹیم چیمپئن بنی وہ 16لاکھ ڈالر کا انعام بھی پائے گی، ناکام رہنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرملیں گے۔


ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ


دسویں اوور کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی جیت کے لئے تاحال 99 رنز درکار ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچویں اوور کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر21 رنز بناسکی، انگلش باؤلرز کے لیے خطرے کی علامت کرس گیل بھی کوئی خاطرخواہ اسکورکیے بغیر آؤٹ ہوگئے۔


انگلینڈ نےویسٹ انڈیزکو156 رنزکا ہدف دے دیا


بیس اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کے ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں 155 رنز بناسکی۔

پندروہیں اوور کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر116 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی دھواں دھواربیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دسویں اوور کے اختتام پرانگلش ٹیم مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر67 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 پانچویں اوور کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر محض 23 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کے روائے اور ہیلز پہلے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ چوتھے اوور میں سیموئل بدری کی بال پر مورگن بھی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں