The news is by your side.

Advertisement

خوش آمدید: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو سختی ترین سیکیورٹی میں ملتان پہنچادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی جہاں کرکٹ حکام نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

اسلام ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کو چارٹرڈ طیارے کے زریعے ملتان پہنچایا گیا جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ملتان پہنچ چکی ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی تین روزہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، پانچ سے تیرہ جون تک ضلع کی سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔

کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جب کہ شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائیوں میں رکنے والے افراد کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

سکیورٹی کے پیش نظر میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی پارکنگ فاطمہ جناح کالونی میں رکھی گئی ہے جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم تک مفت لے جایا جائے گا، چھ ہزار پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف ٹیموں کے روٹس پر اور ان ہوٹلز پر تعینات کیے گئے ہیں جہاں یہ دونوں مہمان ٹیمیں قیام کریں گی، ان ہوٹلز میں عام آدمی کے لیے بکنگ بھی محدود کردی گئی ہے۔

ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے اور واپس لانے کے لیے دو مختلف روٹس بنائے گئے ہیں، ٹیموں کو کس روٹ سے لے جایا جائے گا یہ میچ والے دن سکیورٹی حکام فیصلہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں