The news is by your side.

Advertisement

محمد آصف کے بابراعظم کو مشورے

فاسٹ بولر محمد آصف نے قومی ٹیم کے نئے کپتان بابراعظم کو دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے مشورے دے ڈالے۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں محمد آصف نے بابراعظم کو تمام تر منفی خبروں کو سنجیدہ نہ لینے اور صرف اپنی کارکردگی توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

محمد آصف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ایک مشکل دورہ ہے اور بطور کپتان بابراعظم کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں ان پر دباؤ ہوگا لیکن انہیں کسی منفی خبر پر سوچنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر فوکس کرنا ہوگا۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ کیریئر میں انہیں بھی ایسے حالات کا سامنا رہا ہے جو ابھی بابراعظم کے ساتھ پیش آ رہے ہیں لیکن انہیں گھبرانا نہیں ہے امید ہے یہ مسئلہ جلد ختم ہو جائے گا اور اس کا نتیجہ بابراعظم اور پاکستان کے لیے اچھا ہی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان کے باہر جو کچھ ہورہا ہے اس پر بابراعظم کو دھیان دینے کی ضرورت نہیں اور ان پر ویسے میں کارکردگی کے حوالے سے ہمیشہ پریشر رہتا ہے اب وہ کپتان بن گئے ہیں تو کارکردگی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے اس لیے انہیں اپنی بیٹنگ اور گیم پر ہی توجہ دینا ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں