تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شاہد آفریدی نے دھانی سے متعلق ٹیم انتظامیہ کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہنواز دھانی بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے اس کو مزید مواقع ملنے چاہئیں۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے دنیا بھر میں مشہور سابق اسٹار کھلاڑی نے ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برے دن اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے بینچ پر بٹھا دیا جائے۔ اس وقت دھانی کو ٹیم منیجمنٹ کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھانی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے اور کرکٹ کے بین الاقوامی اسٹیج پر بہت کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کو بینچ پر بٹھانے سے کام نہیں چلے گا، ٹیم منیجمنٹ اسے

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دھانی پرجوش اور اپنی کارکردگی سے ہجوم کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر اس کو مزید مواقع دیے گئے تو وہ مزید مضبوط ہوجائے گا اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تاہم دھانی کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی ہوم سیریز خوشگوار ثابت نہ ہوسکی، انہوں نے 7 میچوں پر مشتمل سیزیز کے چار میچز کھیل کر 56.66 فیصد کی بھاری ایوریج سے صرف 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے لیے انہیں 170 رنز کی مار برداشت کرنا پڑی۔

اس سیریز میں اپنی خراب کارکردگی کے باعث انہوں نے ایک اور برا ریکارڈ اپنے نام کیا اور وہ سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 62 رنز دے کر اس فارمیٹ میں دوسرے مہنگے ترین پاکستانی بولر ثابت ہوئے۔

یاد رہے کہ دھانی کی دھوم گزشتہ سال 2021 کے پی ایس ایل میں مچی تھی جب انہوں نے اپنی فتح گر کارکردگی کی بدولت ملتان سلطان کو پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بنوایا تھا۔

شاہنواز دھانی نے گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -