The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب اور قطر کیا کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور قطر ہمارے ملک میں میوزیم پر سرمایہ کاری کریں گے، دونوں ممالک تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم ہیں، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پر مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میوزیم ملک کو پیسہ بنا کر دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور میوزیم کو آرکیالوجی کے تحت کرکے بورڈ تشکیل دیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا ٹیکسلا میوزیم خوب صورت میوزیم ہے جہاں بدھا کی باقیات موجود ہیں، سعودیہ عرب اور قطر ہمارے میوزیم پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد، کالاش اور پشاور میں بھی عالمی معیار کے میوزیم بنائے جائیں گے، کورونا کے دوران کامرس انڈسٹری کے لیے حکومت نے بہترین اقدامات کیے، ہم سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ملک میں سیاحت کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چترال ایک قدرتی سیاحت کا مقام ہے اسے نکھارنے کے لیے کام کر رہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں