تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی شہریت حاصل کرنے والوں کو کیا سہولیات ملیں گی؟

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حال ہی میں شاہی فرمان جاری کر کے غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم ‏دیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک تاریخی اقدام ہے۔

سعودی قانون شہریت سے نمایاں شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے غیرملکیوں کو سعودی شہریت ‏دی جائے گی۔ اس فیصلے سے نہ صرف مملکت کی بہتری و ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ خصوصی مہارت کے حامل ‏پیشہ ور افراد کو وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔

شوریٰ کونسل کی رکن ڈاکٹر لطیفہ الشعلان کا کہنا ہے کہ شاہی فرمان کے بعد اس قانون سے مملکت میں پیدا ‏ہونے والے وہ افراد جن کی والدہ سعودی ہیں اور وہ شرائط پر پورا اترتے ہیں تو انہیں بھی شہریت دی جائے گی۔

شاہی فرمان کے تحت سعودی شہریت حاصل کرنے والی یہ شخصیات کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سعودی شہریت دینے سے نسل پرستانہ رویے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور نسل پرستی کے ‏خطرناک رجحان میں بھی کمی آئے گی۔

شاہی فرمان کے تحت مزید 27 شخصیات کو سعودی شہریت مل گئی۔ سعودی حکام دنیا بھر میں قانون، طب، ‏سائنس، کلچر، کھیل اور ٹیکنیکل شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پروفیشنل کو شہریت دے رہے ہیں، ‏اسی ضمن میں مزید ستائیس افراد کو مملکت کا باشندہ بنایا گیا ہے۔

شاہی حکم نامے کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے دی جانے والی پہلی منظوری کے بعد اب یہ دروازہ کھل ‏جائے گا اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

قانون شہریت کے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ دنیا بھر کے پیشہ ور مہارت رکھنے والوں کے لیے مملکت میں ‏ایسا ماحول بنایا جائے کہ دنیا بھر سے نمایاں خصوصیات کے حامل افراد سعودی عرب کی جانب راغب ہوں۔

Comments

- Advertisement -