تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں‌ کو ماہرین نے خبردار کردیا

واشنگٹن : ماہرین نے دیر سے کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے والے افراد جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کھانا دیر سے کھانے کا فیشن عام ہوتا جارہا ہے لیکن نقصانات کتنے ہیں آئیے آپ کو بتاتے ہیں، ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں دیر سے کھانا کھانے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ رات گئے دیر سے کھانا کھاتے ہیں وہ جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کا جسم دوسرے لوگوں کے مقابلے جسم کی چربی 10 فیصد کم جلاتا ہے کیونکہ یہ لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں اور پھر جلد سونے لیٹ جاتے ہیں۔

جان اپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 20 صحت مند مرد و خواتین پر تحقیق کی گئی، اس تحقیق کے دوران انہوں نے مذکورہ افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو 6 بجے جبکہ دوسرے کو رات دس بجے کھانے کو دیا جس کے کچھ دیر بعد دونوں سوگئے۔

ماہرین اس دوران ان کے جسم کی چربی جلنے کا معائنہ کرتے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ دیر سے کھانا کھانے والے افراد کی چربی جلدی کھانا کھانے والوں کی نسبت 10 فیصد کم جلتی ہے۔

سنا مکی کے پتوں سے کرونا کا علاج ممکن؟

ماہرین کا کہنا تھا کہ دیر سے کھانا کھانے والے افراد کے جسم میں گلوکوز کی مقدار بھی دوسروں سے 18 فیصد زیادہ پائی گئی جس کے باعث دیر سے کھانا کھانے والے افراد جلد موٹاہے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -