تازہ ترین

وائی فائی سگنلز کمزور ہونے وجوہات کیا ہیں؟ جانیے

ماہرین نے وائی فائی کے سگنلز سست ہونے کی بڑی وجہ بتادی، وائی فائی ڈیواز گھر میں کہاں نصب کریں کہ آن لائن کیے جانے والے ضروری کاموں میں خلل پیدا نہ ہو۔

اکثر آن لائن کام کرنے والوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ وائی فائی کے سگنلز سست روی کا شکار رہتے ہیں جس کے باعث آن لائن کام متاثر یا تعطل کا شکار ہوجاتی ہے، اس مشکل وقت میں لوگ اکثر راوٹر کو آن آف کرتے ہیں لیکن بعض اوقات اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آئیے آپ کو دیگر وجوہات بھی بتاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر وائی فائی ڈیواز افراد دھات یا لکڑی کے فرنیچر پر رکھی ہے تو اسے یہاں سے اٹھا لیں کیونکہ لکڑی کا فرنیچر اور دھات ایک کنڈیکٹر ہے جو بجلی کو اپنے اندر سما لیتا ہے۔

وائی فائی ڈیواز سے الیکٹرو میگنیٹک لہریں پیدا کرتی ہے جو مذکورہ اشیاء پر رکھی ہونے کی وجہ فرنیچر میں ہی جذب ہوجاتی ہے جس کےباعث سگنلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیشہ بھی وائی فائی سگنلز کمزور کرنے کا باعث کیونکہ یہ ان سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے لہذا ڈیواز کو شیشے سے دور کہیں نصب کریں۔

اس کے علاہ ایسی بجلی کی چیزیں جن میں پائپ لگے ہوئے ہوتے ہیں یہ بھی وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں کیونکہ پانی وائر لیس لہروں کی کچھ طاقت اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سگنلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ وائی فائی ڈیواز کو تیز روشنی والی لائٹس کے قریب بھی مت رکھیں اور مائیکرو ویو اوون کے نزدیک سے بھی ہٹالیں کیونکہ مذکورہ اشیاء بھی میگنیٹک ویو پیدا کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -