تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خود کے ساتھ تنہا وقت گزارنا کیوں ضروری ہے؟ جانئے

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ روزانہ چند لمحے اکیلے گزارنے سے نہ صرف سوچنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اطمینان، سکون، خوشی اور تناؤ سے بھی نجات ملتی ہے اور یہ آپ میں ایک نیا جوش و امنگ پیدا کرتا ہے۔

آپ اکثر کسی نہ کسی کے زبان سے ‘ می ٹائم’ جیسے لفظ بھی سنتے ہی ہوں گے، تو چلئیے آج ہم کو بتاتے ہیں کہ یہ ‘ می ٹائم’ کیا ہوتا ہے اور یہ اتنا اہم کیوں ہے؟

آپ اکثر اپنے والدین کی زبان سے سنتے ہوں گے کہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے انسان تناؤ سے محفوظ اور خود کو خوشگوار محسوس کرتا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ہم اپنی خوشی کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے لگتے ہیں۔

تاہم آج کی تیز رفتار دنیا میں لوگوں کو خود کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ملتا، جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ان کے رویے و موڈ کو بھی متاثر کرتا ہے، لہذا اس طرح کے مسائل سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز ہمیں ‘ می ٹائم’ گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں، یعنی بہتر ذہنی صحت، خود اعتماد محسوس کرنے اور تناؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے خود کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا۔

مشہور مصنف ڈینیل کاہنمین کی ایک کتاب ‘ تھیکنگ فاسٹ اینڈ سلو’ میں ذکر کیا گیا ہے کہ جو لوگ کچھ وقت تنہا گزارتے ہیں وہ جسمانی، ذہنی اور جذباتی دباؤ سے بہت دور رہتے ہیں۔

جوسیف مرفی کی کتاب ‘ پاور آف دی سب کونشیس مائنڈ’ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا جسم ہمارے دماغ کے کنٹرول میں ہوتا ہے اور وہ اسی کے مطابق کام کرتا ہے۔ لہذا مثبت اور خوشگوار خیالات ہمارے ذہن اور جسم دونوں کو صحت مند رکھتے ہیں جبکہ منفی خیالات بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

جیوک ویلنس کی بانی سی ای او اور ذہنی امراض کے ماہر نندیتا کہتی ہیں کہ اگر آپ روزانہ اپنے ساتھ کچھ وقت تنہائی میں گزارتے ہیں تو آپ اپنے ارد گرد ہونے والے تمام حالات کا بہتر اندازہ میں جائزہ لے سکیں گے۔ آپ اس وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کچھ پسندیدہ کام میں وقت گزار سکتے ہیں جیسے موسیقی سننا یا اپنے کسی شوق یا مشغلے پر کام کرنا، یہ لمحہ آپ کو خوش اور تناؤ و اضطراب کو دور رکھنے میں مدد کرے گا۔

Comments

- Advertisement -