تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی حکومت بدھ کے دن کون سا بڑا اعلان کرنے جا رہی ہے؟

ریاض: سعودی عرب میں قومی ورثے کے محکمے کی سرپرستی میں مشترکہ سعودی اور بین الاقوامی ٹیموں نے تاریخی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قومی ورثے کا محکمہ بدھ کو ریاض میں پریس کانفرس کے دوران مملکت میں اہم تاریخی دریافت کا اعلان کرے گا۔

محکمے کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر جاسر الحربش نئی دریافت کے حوالے سے نہ صرف آگاہ کریں گے بلکہ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ کہاں کب اور کیسے تاریخی دریافت تک رسائی ممکن ہوسکی۔

ڈاکٹر جاس الحربش یہ بھی بتائیں گے نئی تاریخی دریافت کی کیا اہمیت ہے اور اس کے تناظر میں سعودی عرب کی تاریخی حیثیت اجاگر ہوگی۔انسانی تمدنوں کے سنگم کی حیثیت سے مملکت کی شناخت ابھر کر سامنے آئے گی۔

سعودی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے شریک ہوں‌ گے۔اس موقع پر تاریخی دریافت کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔

سعودی اور بین الاقوامی ریسرچ سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس کا تعارف بھی پیش کیا جائے گا جو تاریخی مقامات کی تلاش کے منصوبوں میں محکمے سے تعاون کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -