تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغانستان سے متعلق امریکا آج کیا بڑا فیصلہ لینے جارہا ہے؟

واشنگٹن: امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب بھی کئی غیرملکی افواج اور شہری موجود ہیں، 31 اگست کے بعد انخلا میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ آج ہوجائے گا۔

دفترخارجہ کے مطابق طالبان سے امریکی شہریوں اور اتحادیوں کے انخلا پر بات چیت جاری ہے جبکہ اتحادیوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ نئی حکومت سے متعلق جو اقدامات ناقابل قبول ہیں وہ بتا چکے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انخلا سے متعلق ملٹری حکام نے وائٹ ہاؤس کو آج ہرحال میں فیصلہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔ افغانستان میں اس وقت 5ہزار800نیٹوفوجی موجود ہیں۔

دوسری جانب پینٹاگون نے بتایا کہ جولائی سے اب تک 42ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا گیا، 14اگست کے بعد اب تک 37ہزار افراد کو کابل سے نکالا گیا ہے۔

انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے افغان طالبان سے رابطے شروع

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ کمرشل پروازوں اور چارٹرفلائٹس سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، افغانستان سے نکالے جانے والوں میں ہزاروں افغان شہری بھی شامل ہیں، 31اگست سے پہلے انخلا کا عمل مکمل کرنے پر توجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -