تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بچے جنّات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

غیر مرئی مخلوقات کی موجودگی ایک ایسا راز سے جو آج تک حل نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس مسئلے کا کوئی حل ہوتا نظر آتا ہے کیونکہ جن، بھوت انسانی آنکھ کو نظر نہیں آتی۔

ٹی وی چینل ہسٹری نے جن ، بھوت اور ایلین کی موجودگی کے حوالے سے ایک سروے کیا جس میں اسکول کے طالب علموں اور اُن کے والدین سے غیر مرئی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

سروے میں 1000 بچوں سے ایلین، جن ، بھوت یا دیگر مخلوق کی موجودگی ، انہیں دیکھنے کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ 32 فیصد بچوں کا ماننا تھا کہ ہماری زمین پر غیر مرئی مخلوق بھی موجود ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے 10 فیصد بچے ایسے تھے جنہوں نے نہ صرف موجودگی کے حوالے سے ہاں کہا بلکہ اس بات کا بھی اظہار کیا کہ انہیں ایسی مخلوق سے ڈر لگتا ہے جبکہ 23 فیصد بچوں نے سوالات کا جواب دینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ایسا محل جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے

ٹی وی چینل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سروے میں بچوں سے اُن کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات بھی پوچھے گئے۔ جن کو ایک جگہ جمع کیا گیا تو ایک بات سامنے آئی کہ چند سوالات ایسے ہیں جو تمام بچے اپنے والدین سے پوچھتے ہیں۔

بچے اپنے والدین سے پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں سے آئے؟، خلائی مخلوق کہاں رہتی ہے؟، جنّات نظر کیوں نہیں آتے؟، دنیا میں پائی جانے والی اشیاء کے نام کس نے تجویز کیے؟، پریاں کہاں رہتی ہیں۔؟

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ والدہ کے مقابلے میں والد بچوں کو سوالات کے جواب دے کر انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -