The news is by your side.

حارث اور افتخار کی بیٹنگ پر بابر نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے محمد حارث، شاداب خان اور افتخار احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈکپ کے اہم میچ میں کامیابی پر بابراعظم نے کہا کہ محمد حارث مختلف طرح کے کھلاڑی ہیں انہوں نے ایسا کھیلا کے موومنٹم بدل دیا۔

بابراعظم نے کہا کہ میں اور رضوان پرفارم نہیں کر سکے لیکن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، شاداب اور افتخار نےعمدہ بلےبازی کی اور اننگز کو آخر تک لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب بہترین کھلاڑی ہیں اور ہر کوئی اچھا کھیلنے کو تیار ہے میرا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دو میچ بہت نزدیک آکر ہارے لیکن ہم نے گزشتہ دو میچوں میں اپنا سوفیصد دیا اور کامیابی حاصل کی، کرکٹ ایسا کھیل ہےجس میں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے سیمی فائنل کیلئے پرامید ہیں امید پر دنیا قائم ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں