تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈیویلیئرز نے بابراعظم کی تعریف میں کیا کہا؟

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کی ہے۔

13سال بعد جنوبی افریقی ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر سابق کپتان نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیویلیئرز نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑا اچھا لگ رہا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان میں ہے جو کہ کرکٹ کے لیے بہترین اور چیلنجنگ جگہ ہے۔

انہوں نے ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بابراعظم کی بال پیکر سے کپتانی کے سفر پر مبنی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیویلیئرز نے بابراعظم کو بہت خاص قرار دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق کپتان پر لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہے کہ پاکستان میں دوبارہ کرکٹ ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -