The news is by your side.

شکست کے بعد کین ولیمسن نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے اچھا کھیلا اور وہ جیت کا حقدار تھا۔

سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر کین ولیمسن نے کہا کہ جب ہماری آدھی اننگز مکمل ہوئی تو خیال یہی تھا کہ اچھا ٹوٹل بنائیں گے ہم نے فائٹنگ اسکور کیا لیکن ہدف کے تعاقب میں زیادہ محنت نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ٹورنامنٹ ہماری ٹیم اچھا کھیلی لیکن سچ تو یہ ہے کہ آج ہم زیادہ ڈسپلن نہیں تھے ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہم سے اچھا کھیلا اور وہ جیت کی حقدار بھی ہے۔

میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاور پلے میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ محمد حارث ایک نوجوان اور جارحانہ مزاج کے بلے باز ہیں، وہ شاندار کھیل رہے ہیں، ہماری پوری ٹیم نے بہت زبردست کرکت کھیلی ہے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں