انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سالانہ بنیادوں پر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد سے ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ ٹوئٹ سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کا سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا کہ بھارت کو پاکستان سے ہر سال تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی چاہیے جس میں جیتنے والی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی خطیر انعامی رقم سے نوازا جائے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پانچ روز پر مشتمل ہونی چاہیے جسے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جانا چاہیے۔
IDEA:
India should play PAK every year in 3 T20s at a neutral venue over a 5 day period!
15 man squads, $15M purse for the winning team!
Cities/countries/broadcasters would queue up to have that week every single year!
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) October 25, 2021