جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کوہلی نے بابر اعظم کے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ماسٹر بیٹر ویرات کوہلی بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو پاکستانی کپتان اور منجھے ہوئے بلے باز بابر اعظم کی بیٹنگ کے گرویدہ ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے بابر کی بیٹنگ کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بابر تینوں فارمیٹس کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے پاکستانی بیٹر کو اچھا انسان بھی قرار دیا۔

پہلی ملاقات کا خاص طور پر تذکرہ کرتے ہوئے کوہلی نے بتایا کہ عماد وسیم کے توسط سے ان کی اور بابر کی پہلی ملاقات ہوئی تھی، 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کے بعد دونوں عظیم بیٹرز نے آپس میں گفتگو کی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی سپر اسٹار نے کہا کہ بابر ان کا بہت احترام کرتے ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانی کپتان دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور تینوں فارمیٹس میں منجھے ہوئے بیٹر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے کھیل میں تسلسل ہے، مجھے ہمیشہ ہی انھیں کھیلتے ہوئے دیکھ کر مزہ آتا ہے، یاد رہے کہ کوہلی کا یہ انٹرویو گزشتہ سال منظر عام پر آیا تھا جب کہ اب ایشیا کپ کے پیش نظر پھر سے اسے ذرائع ابلاغ میں شائع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست بیٹر ہیں جب کہ کوہلی کا 9 واں نمبر ہے، پاکستانی کپتان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ فائیو میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

تمام فارمیٹس میں بہترین اعداد وشمار اس بات کی دلیل ہیں کہ بابر اس وقت دنیائے کرکٹ کے ٹاپ بلے بازوں سے بھی آگے ہیں اور ان کی عمدہ کاکردگی مسلسل جاری ہے، قومی کپتان تمام فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والے دنیا کے واحد پلیئر بھی ہیں۔

ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ جس کا دنیائے کرکٹ کو انتظار ہے 2 ستمبر کو کینڈی، سری لنکا میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں