اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پاکستان کی شاندار کارکردگی پر مکی آرتھر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان‎ ‎‏ کرکٹ ٹیم کےسابق کوچ مکی آرتھر‎ ‎ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی کارکردگی پر بےحد ‏خوش کا اظہار کیا ہے۔

اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر فخر ‏محسوس کر رہا ہوں جوہنر میں نےکھلاڑیوں میں دیکھاتھا وہ اب دنیاکوپتہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ سے بہت مزہ آ رہا ہے بابر ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اور شاہین ‏آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے۔

سابق کوچ نے کہا کہ حسن، شاہین، شاداب، عماد سب کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر قریباً 3 سال تک پاکستان کے ہیڈکوچ رہے اور اب وہ سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کر رہے ‏ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں