تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پرویز مشرف نے اپنے آخری ٹوئٹ میں کیا کہا تھا؟

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے کس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے بھی دور تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف جو آج علی الصباح دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے شدید علالت کے باعث سوشل میڈیا سے دور تھے تاہم اس سے قبل وہ اپنے رائے کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کرتے رہے تھے۔

پرویز مشرف نے اپنی بیماری کے دور میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ 6 مال قبل جشن آزادی کی مناسبت سے کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

گزشتہ سال سابق صدر نے انہوں نے 14 اگست کے موقع پر اپنے خطاب کے الفاظ دہراتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’آج کے دن ہم ان تمام خواتین و حضرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی جارحانہ انداز میں گزاری اور وطن کو محفوظ بنانے کے لیے جدوجہد کی تاکہ آنے والی نسل جو کہ ہم ہیں وہ ایک آزاد ملک میں رہ سکیں۔

سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کے حالات زندگی

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر سابق صدر پرویز مشرف کے 26 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جب کہ وہ خود صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کرتے تھے جو ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -