منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

روہت شرما اور کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں‌ شمولیت پر پربھارکر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق آل راؤنڈر منوج پربھاکر نے کہا ہے کہ مضبوط بھارتی ٹیم کے لیے سینیئر کھلاڑیوں کی موجودگی بہت ضروری ہے۔

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی 14 ماہ بعد واپسی ہوئی ہے جس پر کرکٹ کے مختلف حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ایک سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ان دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی جگہ بنتی بھی ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے بھارت کے سابق بولنگ آل راؤنڈر منوج پربھاکر نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہےکہ مضبوط ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں  کی موجودگی ضروری ہے۔ ان سے نوجوان کرکٹروں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

پربھاکر نے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں صرف نوجوانوں پر زور نہیں دینا چاہیے۔ سینیئر کھلاڑی کسی بھی ٹیم میں ضروری ہوتے ہیں اس لیے روہت شرما اور کوہلی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی ناکامی کو ٹیم انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی قرار دیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں لگاتار 10 میچز جیتنے کے بعد صرف ایک میچ میں ناکامی پر یہ سبقت ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بطور سابق کرکٹر میں اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے بھارتی ٹیم سے پر امید ہوں۔ چار آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والے کپتان روہت شرما کی قیادت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے بلے بازی سے بھی ٹیم کی قیادت کی اور کئی فتوحات سے بھارت کو ہمکنار کرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں