تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سنچری پر سرفراز احمد نے کیا کہا؟

چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو شاندار کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

سرفراز احمد کی بدولت پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں مسلسل دو ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تیسری سیریز بچالی اور کیوی ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز سرفراز احمد کیوی ٹیم سامنے چٹان بن گئے، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے چار سال بعد ٹیم میں شمولیت پر مہر ثبت تصدیق کرتے ہوئے شاندار سینچری جڑی، سرفراز نے سعود شکیل کے ساتھ 43 اوورز تک کیوی ٹیم کا امتحان لیا، اس دوران دونوں کے درمیان 123 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی۔

سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رنز اسکور کئے، سعود شکیل کے میدان بدر ہونے پر سرفراز نے آغا سلمان کے ساتھ کراچی ٹیسٹ بچانے کی ایک اور کوشش کی، آغا سلمان نے بھی سابق قائد کا خوب ساتھ دیا اور کیوی بولرز کے ہر وار کو ناکام بنایا۔

سرفراز اور آغا سلمان کے درمیان ساتویں وکٹ پر 70 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، آغا سلمان نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 30 رنز بنائے۔

جب امپائرز نے باہمی مشاورت سے کراچی ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت پاکستان کو جیت کے لئے 17 رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہا کہ وکٹیں نہ گرتیں تو میچ جیتنےکی طرف جاتے چوتھی اننگز میں سنچری بنانا آسان نہیں ہوتا۔

شائقین کی بھرپور سپورٹ کو سراہتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ کراچی کےتماشائیوں نےہمیشہ سپورٹ کیا امید ہے آگے بھی سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -