لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے سے متعلق پولیس اورحساس اداروں کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددسے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد موٹرسائیکل پر جائےوقوعہ تک آیا مبینہ دہشت گرد نےجائے وقوعہ پر ایک بیگ رکھا اور مبینہ دہشت گردکےجانےکے 4 منٹ بعد دھماکا ہوا۔
مبینہ دہشت گردکےفرارہونےکی مزیدفوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں جب کہ دھماکےمیں استعمال ہونےوالےبارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا 2013کےانارکلی دھماکےسےمماثلت رکھتاہے۔دھماکےمیں قوی امکان ہےریموٹ کنٹرول ڈیوائس کااستعمال کیاگیاہو۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی مشکوک موٹرسائیکلوں کا ریکارڈحاصل کر لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے5 مشکوک موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئی ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی نےآج لاہورحملےکی ذمےداری قبول کی ہے یہ تنظیم 10دن پہلے بنی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کالعدم یوبی اے اور کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی نے مل کر یہ تنظیم بنائی ہے۔