The news is by your side.

Advertisement

کئی انسانوں کو نوالہ بنانے والے آدم خور مگر مچھ کے ساتھ لوگوں نے کیا کیا؟

جکارتہ: انڈونیشیا میں متعدد انسانوں پر حملہ کرکے کھانے والے آدم خور مگر مچھ کو لوگوں نے پکڑ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، محکمہ جنگلات نے جانور کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 فٹ لمبا اور تقریباً آدھے ٹن کا مگر مچھ کئی ماہ سے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا اس ضمن میں گاؤں والوں نے دیگر افراد کی جان بچانے کے لیے دیوقامت مگر مچھ کو ہی ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بنکا بلی ٹنگ نامی گاؤں کے لوگوں نے جال بچھا کر مگر مچھ کو دبوچا جس کے بعد تیز دھار آلے سے جانور کی گردن کاٹ دی، مگر مچھ کی لاش ایک ہفتے تک جال میں پھنسی پڑی رہی جس کے بعد متعلقہ حکام نے مردہ جانور کو تحویل میں لے کر گہرے گڑھے میں دفنا دیا۔

گاؤں والوں نے مذکورہ مردہ جانور کو شیطان قرار دیا کیوں کہ یہ صرف انسانوں کو اپنی غذا بناتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں