تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیوی نے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے کیا کیا؟

ازمر: ترکی کی باہمت خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کو دل دے بیٹھیں اور جب ضرورت پڑی تو انہوں نے گردہ بھی عطیہ کردیا، ترک جوڑا محبت اور عشق کی مثال بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک شہر ازمر سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے نے ثابت کردیا کہ محبت آج بھی زندہ ہے اور نیک نیتی کے ساتھ اگر ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کیا جائے تو وہ وفا بھی ہوسکتا ہے۔ سگڈم نامی باہمت بیوی نے اپنے شوہر گرسل کو گردہ عطیہ کرکے خاندان والوں کے بھی دل جیت لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوڑے کی تین سال پہلے شادی ہوئی، ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے کے ایک سال بعد شوہر بیمار رہنے لگا، دن بہ دن مرض میں اضافہ ہونے لگا، اس دوران متلی اور چکر آنا عام ہوگئے۔

بعد ازاں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بعد پتا چلا شوہر کو گردے کا مسئلہ ہے اور ایک گردہ ناکارہ ہوچکا ہے۔ بیوی نے ہمت نہ ہاری اور شوہر کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایک گردہ عطیہ کرے گی۔ اسپتال میں طبی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے بیوی کا گردہ نکالنے اور شوہر کو عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

گزشتہ سال 25 دسمبر کو 5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد شوہر روبہ صحت ہوا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوی کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے ہی میں اپنے شوہر کو دل دے بیٹھی تھی، اور جب انہیں گردے کی ضرورت پڑی تو مجھے ذرا بھی ہچکچاہٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -