پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

لمبے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ رکھنے والی خاتون نے اچانک کیا کیا؟ سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی امریکی خاتون نے کہا کہ ناخن نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے ناخن کو بنایا تھا اسی لیے میں ہمیشہ ملکہ رہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی ایانہ ولیمز نے نئی زندگی کی ابتداء کےلیے اپنے ناخن کٹوا دئیے ہیں جو وہ گزشتہ 30 برس سے بڑھا رہی تھیں۔

ایانہ نے کہا کہ لمبے ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں بہت محتاط زندگی گزارنا پڑی کہ کہیں وہ خود کو ان سے زخمی نہ کر لیں یا پھر تڑوا نہ بیٹھیں۔

امریکی خاتون کے بقول ’ناخن رہیں نہ رہیں مگر میں ملکہ رہوں گی کیونکہ انہوں نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے انہیں بنایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ سیاح 24 فٹ لمبے ناخن کا مشاہدہ کرسکیں، جن پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون نے 2017 میں دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جنہیں وہ گزشتہ 30 سالوں سے بڑھا رہی تھی باوجود اس کے کہ روزانہ ان کی وجہ سے گھریلو کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا جیسے کپڑے دھونے اور بیڈ شیٹس بدلنا وغیرہ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں