تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے کیا لیا؟

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری سے متعلق 21 سالہ ریکارڈ عوام کے سامنے لاتے ہوئے اسے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے، حکومت نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں، توشہ خانہ کا سال 2002 سے 2023 تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ پبلک کردیا گیا۔

توشہ خانہ کا 21 سالہ ریکارڈ منظر عام پر، کس نے کیا خریدا؟

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ نے 21 لاکھ کا جیولری سیٹ سوا 3 لاکھ میں لیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بھائی کو ایک لاکھ 10 ہزار کی گھڑی تحفےمیں ملی جو انہوں نے 15 ہزار میں لی۔

بیٹے موسیٰ گیلانی کو 50 ہزار کی گھڑی تحفے میں ملی 6 ہزار میں رکھ لی جب کہ بھتیجے قطب کو 50 ہزار کی گھڑی تحفے میں ملی جو 6 ہزار میں رکھ لی۔

شاہدخاقان اور اہلِ خانہ نے توشہ خانے سے کیا کیا خریدا؟

یوسف رضا گیلانی کے مہمان شاہد شیخ کو 50 ہزار کی گھڑی تحفےمیں ملی ، 6ہزار میں رکھ لی۔ مہمان میاں امجد نے 50 ہزار کی گھڑی توشہ خانہ سے 6 ہزار میں لی۔

یوسف رضا گیلانی کے مہمان محمد نعیم نے 50 ہزار کی گھڑی 6 ہزار میں رکھ لی۔

Comments

- Advertisement -