تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فلم ’دی میٹرکس‘ کے سبز کوڈ کا مطلب کیا ہے ؟ صارفین جان کر دنگ رہ گئے

میٹرکس کوڈ تیار کرنے والے سائمن وائٹیلے نے سنہ 1999 کی مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم دی میٹرکس میں سبز کوڈ کی بارش کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

بائیس سال قبل ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم دی میٹرکس سائنس فکشن موویز دیکھنے کے شوقین افراد کےلیے بھی حیران کن تھی کیوں کہ اس فلم کے اندر سبز کوڈ کی بارش دیکھائی گئی ہے جسے ہضم کرنا یقیناً مشکل ہے۔

اس فلم میں کمپیوٹر اسکرین میں بارش کی طرح چلنے والے سبز کوڈ کا مطلب کیا تھا؟

آئیے اس کوڈ کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہیں، میٹرکس کوڈ کے موجد سائمن وائٹیلے کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ درحقیقت ان کی بیوی سے منسوب ہے جن کا تعلق جاپان سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرکس کا یہ مشہور زمانہ کوڈ درحقیقت جاپان کے مشہور کھانے سوچی پکانے کی متعدد تراکیب ہیں۔

سائمن نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹرز کو ان کا بنایا ڈیزائن پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے ایسا کوڈ تشکیل دینے کو کہا جو مہنگا بھی ہو اور جاپانی بھی لگے۔

ڈائریکٹر کی خواہش کو پورا کرنے کےلیے انہوں نے اپنی بیوی کے پاس موجود جاپانی کھانا پکانے والی کتابوں کی جانچ پڑتال شروع کردی، ایک کتاب ان کے دل کو بھا گئی اور اس میں موجود ریسیپیز نے میٹرکس کے مشہور و معروف کوڈ کو ترتیب دیا۔

سائمن نے یہ کوڈ ڈائریکٹرز کو بھیجا اور اس کوڈ کو بارش کی طرح اوپر سے نیچے کی جانب لے جانے کا کہا جس کے بعد میٹرکس بنی۔

Comments

- Advertisement -