تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بسکٹ کھانا انسانی صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

پہلے تو جنک فوڈ کے بارے میں ہی کہا جاتا تھا کہ یہ انسانی وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے تاہم نئی تحقیق میں بسکٹ بھی وزن بڑھانے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہوئی اس نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بسکٹ، کیک، برگر اور ساسیج رول دیر سے ہضم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ انسانی وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہوئی اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے جن سے معلوم ہوا کہ ایسٹرو سائٹس نامی خلیے پیٹ کو کیمیائی اعتبار قابو کرتے ہیں جب کہ چکنائی اور میٹھی غذا کا مسلسل استعمال اس نظام میں خلل ڈالتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق سے انسداد موٹاپا ادویات بننے کی راہ کھلتی ہے جو نیورونز کو نشانہ بناتی ہیں۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر کرسٹین براؤننگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسٹرو سائٹس (دماغ میں موجود ستارہ نما خلیے) قلیل مدت میں کیلوری کی کھپت کو قابو کرتے ہیں۔ جب کہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ زیادہ چکنائی/ کیلوری والی غذا سے ایسٹرو سائٹس پر انتہائی اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ایسٹروسائٹس زیادہ چکنائی والی غذا کے حوالے سے بے حس ہو جاتے ہیں۔ زیادہ چکنائی یا کیلوری والی غذا کے مسلسل 10 سے 14 دن استعمال کے بعد ایسٹرو سائٹس اس پر اپنا ردعمل دینا بند کردیتے ہیں جس سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے اور ہاضمے میں تاخیر کا سبب بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -